ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ججوں کے خالی عہدہ کو بھرتی کرنے وکلاء سنگھا کا مطالبہ واحتجاج

ججوں کے خالی عہدہ کو بھرتی کرنے وکلاء سنگھا کا مطالبہ واحتجاج

Thu, 25 Aug 2016 12:03:46    S.O. News Service

چنتامنی:24 /اگست(محمد اسلم؍ایس اونیوز)آج وکلاء اسوسی ایشن کے کارکنوں نے یہاں کے سیول کورٹ سے احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں چنتامنی سیول کورٹ کے بیشتر وکلاء موجود رہے وکلاء کی ٹیم یہاں کے تعلق دفتر کے روبرو پہنچ کر احتجاج کیااحتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے سنےئر وکیل شری نات نے کہا کہ دیش کے سپریم کورٹ اور مختلف ریاستوں کے کورٹوں میں ججوں کے خالی عہدہ پڑے ہوئے ہیں جس سے کئی کیسوں کو کو التواء میں رکھا جارہا ہے دیش میں جہاں کہیں بھی ججوں کے خالی عہدہ ہیں ان خالی عہدوں کو مرکزی حکومت و ریاستی حکومت فوری بھرتی کرے ۔انہوں نے کہا دیش میں بیشمار سنےئر وکلاء ہیں ان وکلاء کی نشاندہی کرکہ انہی کو جج کے حیثیت سے مقرر کرے تاکہ لوگوں کو باربار چکر لگانے کی مجبوری ختم ہوجائے ۔اس احتجاج کے بعد وکلاء اسوسی ایشن کے کارکنوں نے صدر جمہوریہ کے نام سے ایک میمورنڈم تحصیلدار گنگنا کے حوالے کیا اس احتجاج میں وکلاء اسوسی ایشن کے صدر بائر ریڈی،نائب صدر این۔شنکر،سکریٹری شیونندا،سنےئر وکیل ابرہیم،ایڈوکیٹ سی۔ایس۔انور خان،ہریش کمار،رمیش،پربھاکر سمیت کئی وکلاء موجود رہے۔


Share: